جھنگ( میاں ساجدجھنڈیر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پورے پاکستان میں لگائے گئے ڈسپلے سنٹر شہریوں کو انکے ووٹ کی تبدیلی اور اندراج کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں لیکن الیکشن آفس جھنگ میں بجٹ ہضم کرنے کے لیے الٹی گنگا بہنے لگی جب جھنگ کے شہری اپنے ووٹ کے اندراج یا تبدیلی کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس جھنگ کا رخ کرتے ہیں تو ڈسپلے سنٹرمیں کوئی افسر یا عملہ دور دور تک نظر نہیں آتا شہریوں کو اس وقت حیرت ہوتی ہے جب ڈسپلے سنٹر پر کوئی نائب قاصد یا چوکیدار انکو ڈیل کرتا ہے فارم جمع کرواتے وقت نائب قاصد یہ کہہ کر ٹال دیتا ہے کہ فارم مجھے دے جاؤ کلرک اس وقت موجود نہ ہیں رسید کی کوئی ضرورت نہیں اب 24اپریل کے بعد الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن8300پر میسج بھیج کر اپنے ووٹ کے بارے معلومات چیک کرلینا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہریوں میں آگاہی اور ٹرینگ ورکشاپ کےلیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس جھنگ کو 35 لاکھ کا خطیر بجٹ دیا گیا ہے جو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن عملہ کی ملی بھگت سے جیبیں بھرنے لگے ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈسپلے سنٹر عملہ شکایت کرنے اور شہریوں کے ساتھ ہونے والے نامناسب سلوک کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے متعلقہ عملہ اور افسران کو کیفر کردار تک پہنچاہیں۔اور عوام کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔۔