لاہور(سی این این)تحریک لبیک کی جانب سے لاہور میں جاری دھرنے ،شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں شہری ٹریفک بند ہونے کی وجہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ مسافر اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے دربدر پھر رہے ہیں ،شہریوں کی اسی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس میدان میں آ گئی ہے اور ایڈائزری پلان جا ری کر دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے شہری با آسانی اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے ۔ٹریف پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایڈوائزری پلان کے مطابق کینال روڈ،جیل روڈ،فیروزپور روڈ(چونگی امرسدھو تک)ٹریفک کیلئے کھلی ہے،مال روڈ،مین بلیوارڈگلبرگ روڈ،مولانا شوکت علی روڈاور والٹن روڈ سمیت اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری آمد رفت کیلئے رنگ روڈ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔دوسری طرف ملتان روڈسے لاہور آنے والی ٹریفک کو سندر اڈا سے براستہ اجتماع رائیونڈ پلی،رنگ روڈ بجھوایا جا رہا ہے،لاہور سے ملتان روڈ جانے کیلئے شہری براستہ رائیونڈ روڈ،پاجیاں موڑ،اجتماع رائیونڈ پلی،سندر اڈا روڈ جا سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانبب سے جاری ہونے والے ایڈوائزری پلان میں کہا گیا ہے کہلاہور سے قصور جانے والی ٹریفک کو براستہ غازی چوک،پنجاب سوسائٹی ،رنگ روڈ بجھوایا جا رہا ہے،قصور سے لاہور آنے والی ٹریفک کو رنگ روڈ پر ڈائیورٹ کیا جار ہا ہے،رنگ روڈ سے شہری رائیونڈ اور ڈیفنس ،کینٹ جا سکتے ہیں۔مناواں سے آنے والی ٹریفک براستہ رنگ روڈ،کرول گھاٹی، سنگھ پور،شالیمار اورکپ سٹور آ اور جا سکتی ہے،یو ای ٹی،شالیمار سے مناواں جانے والی ٹریفک براستہ شالیمار لنک روڈ،کینال روڈ ،رنگ روڈ آ اور جا سکتی ہے۔شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سی ٹی او کے حکم پر ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ہیں جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت احتجاجی پوائنٹس پر اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں اور شہریوں کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔شہری متبادل ٹریفک ایڈوائزری پلان کیلئے15پر کال کر سکتے ہیں جبکہ ’’راستہ ایپ‘‘ اور FM88.6سے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورتحال بارے پیغامات نشر کئے جا رہے ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز سے راہنمائی حاصل کریں